2 جنوری 2012 - 20:30

غیر ملکی ذرائع کے مطابق مصر میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کی برطرفی کے بعد مصر میں ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی ہے جوکہ مصر کے جنوب میں ہو رہی ہے جہاں بڑی تعداد مسیحی ووٹروں کی ہے۔

تیسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ کے حلقوں میں دارالحکومت قاہرہ کا شمالی اور صحرائے سینا کا مشرقی علاقہ بھی آتا ہے۔ ان انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں  اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین کو واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔....... /169