1 جنوری 2012 - 20:30

سعودی عرب میں ہزاروں افراد کے بلامقدمہ جیلوں میں بند ہونےکےباوجود سعودی ولی عھد نے دعوی کیا ہے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پابندی کی جاتی ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے ولی عھدنے آج ملک کے انسانی حقوق کمیش کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں دعوی کیا کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔

سعودی ولی عھد کا یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے کہ جب انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بھر پور پامالی کے باوجود بھی ریاض کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کیا گيا ہے۔

سعودی عرب کی کال کوٹھریوں میں اس وقت ہزاروں افراد کئي برسوں سے بغیر مقدمے کے قید ہیں اور ان کاکوئي پرسان حال بھی نہیں ہے۔

واضح رہےکہ سعودی حکومت کسی بھی طرح کے احتجاج کو برداشت نہیں کرتی جبکہ دوسرےملکوں کےعوامی احتجاج کوکچلنےکےلئے مالی اورفوجی مدد بھی فراہم کرتی ہے ۔........ /169