1 جنوری 2012 - 20:30

لاہور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت نہ رہی تو سب کی دکانیں بند ہو جائیں گی.

 ابنا: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت نہ رہی تو سب کی دکانیں بند ہو جائیں گی، میاں صاحب کرپشن کے الزامات لگا لیں لیکن ان کے اقتدار میں آنے کا کوئی چانس نہیں ہے، اس سال غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ پرائم منسٹر آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات عوام کے مفادات کے مطابق رکھنا چاہتے ہیں، عوام کے بغیر کوئی جنگ نہیں لڑی جا سکتی، امریکہ سے تعلقات کے بارے میں پارلیمنٹ میں عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے راتوں رات بننے والی جماعتوں کی عوام میں کوئی شناخت نہیں، جن جماعتوں کا کوئی نظریہ نہیں وہ عوام کو کیا دے سکیں گی۔

گورنر ہاﺅس لاہور میں پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 2012ءپارٹی کارکنوں کیلئے مختص ہو گا، حکومت کے خلاف سازشیں سینٹ الیکشن رکوانے کیلئے کی جا رہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔

سبسڈی دینا کوئی حل نہیں پائیدار حل نکالیں گے، ہمیشہ کرپشن کے الزامات لگاکر جمہوریت کو لپیٹا گیا، کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو عدالت کے سامنے لائے، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ذریعے سرائیکی صوبہ بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم نہیں بلکہ آمر آتے ہیں، حکومتوں کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے، پی پی کو ہر سطح پر فعال بنایا جائے گا، ترقیاتی فنڈز میں 5فیصد سکیمیں پی پی کارکنوں اور رہنماﺅں کو دی جائیں گی۔

........

/169