ابنا: تیسرے مرحلے میں لمبے رینج کے میزائل، ساحل سے سمندر میں مارکرنےوالے کم رینج کے میزائل اور زمین سے زمین پر مار کرنےوالے مختلف طرح کے میزائل فائر کئے جائيں گے۔
یہ میزائل بحری جہازوں اور آبدوزوں سے فائر کئے جائيں گے۔ اس مرحلے میں کندھے پررکھ کر فائر کئے جانے والے میزائیل بھی استمعال کئے جارہے ہیں اور توپخانے نیز اینٹی ایرکرافٹ ہتھیاروں کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے ولایت نوے نام سے بحریہ کی فوجی مشقیں چوبیس دسمبر کو شروع ہوئي تھیں۔ ان مشقوں میں اب تک متعدد ٹیکٹیکی مراحل طے کئےجاچکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ بحریہ کی فوجی مشقوں میں دشمن کے خطروں کے مطابق فوجی حکمت عملی اپنائي جارہی ہے۔ بحریہ کے اعلی عھدیداروں نے اب تک کی مشقوں کو کامیاب اور مفید قراردیا ہے۔.......
/169