ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے دیگر ممالک میں تعینات ایرانی سفراء کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دھمکی اور کارروائی کا منہ توڑ اور دوچنداں جواب دےگا۔
انھوں نے کہا کہ آج ایران قدرت اور طاقت کے اوج پر ہے ایرانی نظام کو بھرپور عوامی حمایت بھی حاصل ہے اس کے ساتھ علاقہ کے شرائط بھی پہلے جیسے نہیں علاقائی قومیں امریکہ اور سامراجی طقاتوں کے خلاف صف آراء ہوگئی ہیں جس سے ایران کو مزيد طاقت ملی ہے سعید جلیلی نے کہا کہ دشمن ایران کی طاقت کو چھپانے کی کوشش کررہا ہےلیکن ایران کی طاقت و قدرت روزبروز بڑھ رہی ہے۔
جلیلی نے کہا کہ گروپ 1+5 کے ساتھ منطق، استدلال اور اقتدار کی بنیاد پر مذاکرات کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور ہم نے اپنی آمادگی کا اظہار کردیا ہے، انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے مختلف پیغام انکے اندرونی اختلافات کا مظہر ہے۔....... /169