ابنا: چین کے نائب وزير خارجہ ایران کے دورے پر ہیں چینی نائب وزیر خارجہ نےایران کے ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے اورچین کی نظر میں ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی اقتصادی پابندی اور دباؤ مردود ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ اہم مسائل ، علاقائي اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خيال کیا ایرانی وزیر خارجہ نے چين کے ساتھ روابط کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایکدوسرے کے لئے قابل اعتماد دوست ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائي حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں عوامی آراء پر مبنی حکومتوں کی تشکیل متوقع ہے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کو ایران کا حق قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا واحدحل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں سے کوئي نتیجہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ڈآئریکٹر عراقچی کی دعوت پر چینی نائب وزير خارجہ کل تہران پہنچے تھے۔........
/169