ابنا: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے وٹالی چورکین نے شام کے معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئےکہا ہے کہ روس ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشید گي میں اضافہ کا مخالف ہے۔
روسی نمائندے نےکہا کہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی سے علاقہ میں عدم استحکام پیدا ہوجائے گا اورروس پرامن طور پر معاملات کو حل کرنے کا طرفدار ہے۔ روسی نمائندے نےکہا کہ ایران کروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھول سکتا ہے تاکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ابہامات دور ہوسکیں ۔
روسی نمائندے شام کے بم دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک شام میں کشیدگی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام کے بم دھماکوں میں دہشت گرد ملوث ہیں اور اس میں کسی شک و شبہ کی کوئي گنجائش نہیں ہے۔
........
/169