ابنا: یہ آپریشن صوبہ حمص میں بابا عمرو کے علاقے میں کیا گيا۔ ان ہتھیاروں میں مشین گنیں، خود کار رائفلیں، اینٹی ٹینک راکٹ، ہینڈ گرینیڈ ، ریموٹ کنٹرول بم، صیہونی حکومت میں بنائے گئے ڈائنامائٹ جن کی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے، شامل ہیں۔ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے علاوہ پیشرفتہ مواصلاتی آلات اور کئي نقشے بھی برآمد ہوئے۔
یاد رہے کہ شام میں گذشتہ مارچ سے مغربی اور عرب ملکوں کی حمایت سے دہشت گردوں نے حکومت گرانے کی غرض سے کارروائياں شروع کر رکھی ہیں۔........ /169