28 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے اسپيکر نے کہا ہے کہ امريکہ کي موجودہ پاليسياں ، علاقائي انقلابوں کے سلسلے ميں بے بنياد دعوے کرنا ہے .

ابنا: ڈاکٹر علي لاريجاني نے پارليمنٹ کي کھلي کارروائي ميں کہا کہ لبنان ، عراق ، شام ، بحرين اور يمن کے حالات کا جائزہ لينے سے مختلف قوموں ميں مصنوعي اختلافات کے نئے امريکي منصوبوں کا پتہ چلتا ہے -

انہوں نے واضح کيا کہ امريکہ علاقے ميں اپنے پٹھو ڈکٹيٹروں کو گنوانے کي وجہ سے ايک قسم کي سياسي شکست سے دوچار ہو گيا ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارلمينٹ مجلس شورائے اسلامي کے سربراہ نے زور ديا ہے کہ امريکيوں نے اس ناکامي کو بھلانے کے لئے کچھ دنوں تک علاقائي انقلابوں کو ان کے راستوں سے ہٹانے کي کوشش کي ليکن تيونس اور مصر ميں سامنے آنے والے انتخابي نتيجے سے انہيں مايوسي ہوئي -

‏ڈاکٹرعلي لاريجاني نے کہا کہ امريکہ ، ايک علاقائي ملک ميں ميزائل شيلڈ نصب کرنے جيسے فوجي رجحان رکھنے والے اقدامات اور جاسوسي کے ذريعے اپني کھوئي ہوئي سياسي حيثيت کا اعادہ کرنے کي کوشش کي ليکن اس کے باجود اسے کوئي کاميابي حاصل نہيں ہوئي - انہوں نے کہا کہ لبنان ، عراق ، شام ، بحرين ، يمن اور مصر ميں دين و سياست کے شعبے کي اہم شخصيتوں کو سمجھداري اور اخوت و برادري کے جذبے کے ساتھ ، امريکا کي مکارانہ پاليسيوں کو برملا کرنا چاہئے.

.......

/169