ابنا: دونوں ملکوں کے درميان طے پانے والے اس معاہدے پر جاپان کے وزيراعظم يوشي ہيکو اور ہندوستان کے وزيراعظم من موہن سنگھ نے دستخط کئے- ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ پندرہ ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے لين دين کا يہ معاہدہ ہندوستان میں روپے کي قدر ميں اضافے کي غرض سے کيا گيا ہے- معاہدے پر دستخط کے بعد بيان ديتے ہوئے جاپان کے وزيراعظم نے يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ انکا ملک ہندوستان کے ساتھ اقتصادي تعلقات کو تقويت دينا چاہتا ہے-
ہندوستان کے وزيراعظم من موہن سنگھ نے اپنے جاپاني ہم منصب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار ديتے ہوئے نئي دھلي اور ماسکو کے درميان زرمبادلہ کے لين دين کے نئے معاہدے پر خوشي کا اظہار کيا-........
/169