28 دسمبر 2011 - 20:30

یمن کے صوبہ صعدہ میں آج لاکھوں افراد نے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

ابنا: مظاہرین نے علی عبداللہ صالح اور اسکی حکومت کے کارندوں پر مقدمہ چلائے جانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ انقلاب کو کامیاب بناکر ہی ملک کو ظالم اور جابرحکمرانوں سے نجات دلائي جاسکتی ہے۔ صعدہ میں ہونے والے اس بڑے مظاہرے میں ریاض معاہدے کی بھی مذمت کی گئي ۔ مظاہرین نے امریکہ اورآل سعود کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے امریکی سفیر کو یمن سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر یمن کے انقلابی جوانوں نے امریکہ کے پرچم کو نذر آتش کیا اور کہا کہ امریکی سفیر کے بیان سے متاثر ہوکر ہی علی عبداللہ صالح نے مظاہرین پرحملے کروائے ہیں۔
.......

/169