ابنا: اسلام آباد کی نیشل لائبریری میں ہونے والی ایک تقریب کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں کئی مقامات پہ غیر معیاری گیس سلنڈرز بنائے جا رہے تھے جس پہ سخت پابندی لگائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ صرف حکومت سے منظور شدہ کمپنیاں کو ٹرانسپورٹ میں گیس کیٹ لگانے کی اجازت دی گئی ہے اور کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے ہر ڈویژن میں اپنے سینٹر بنائے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی خطرات موجود ہیں جس کا سامنا کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ .......
/169