ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب صدر محمد رضا رحيمي نے منگل کو اپنے ايک بيان ميں خبردار کيا تھا کہ اگر مغربي ملکوں نے ايران کے تيل پر پابنديوں کو عملي جامہ پہنانے کي کوشش کي تو اسلامي جمہوريہ ايران خليج فارس ميں آبنائے ہرمزکو آئل ٹينکروں کے لئے بند کردے گا -
امريکي اخبار نيويارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ايران کے تيل کا بائيکاٹ کئے جانے کے سلسلے ميں امريکا کي دھمکيوں کے بعد ايران نے اعلان کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے آئل ٹينکروں کي رفت و آمد بند کرےگا -
يورو نيوز چينل نے بھي خبردي ہے کہ ايران پر مزيد پابنديوں کامطلب عالمي منڈيوں ميں تيل کي قلت ہوگي - امريکي نيوز چينل سي بي ايس کا بھي کہنا ہے کہ ايران نے اگر آبنائے ہرمز کو بند کرديا تو عالمي منڈيوں ميں تيل کي قيمتيں بہت زيادہ بڑھ جائيں گي - ايسو شي ايٹڈ پريس اور فرانس پريس نے بھي ايران کے نائب صدر کے انتباہات کو اپني شہ سرخيوں ميں شامل کيا ہے -.......
/169