27 دسمبر 2011 - 20:30

پشاور… شبقدر اور چیلاس میں نامعلوم شدت پسندوں نے طالبات کے تین اسکولوں کو دھماکے سے اڑادیا،تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ابنا:  پولیس کے مطابق شبقدر کے علاقے سومنات میں گزشتہ رات شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو5کلو وزنی بارودی مواد سے اڑادیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پرتباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعہ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 3مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب دیامرکے علاقے چیلاس میں بھی گزشتہ رات نامعلوم شدت پسندوں نے طالبات کے دو اسکول کو دھماکہ خیر مواد سے اڑادیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹردیامرسلطان فیصل کے مطابق کمیونٹی اسکول اور گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول میں گھی کے ڈبوں میں بم رکھا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

تاہم رات کے وقت دھماکہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔  .......

/169