26 دسمبر 2011 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ نوجوان نیر عباس شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ شیعہ نوجوان نیر عباس ولد اشرف عباس شہید ہوگئے۔

سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شہید کے سر پے گولیاں ماری۔ شہید سجادیہ اسکاوٹس کے سربراہ تھے۔

شہید کو زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا مگر بعد میں یہ خبر موصول ہوئی کہ نیرعباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہے

واضع رہے کہ کچھ ماہ قبل شہید نیر عباس ولد اشرف عباس کے بھائی شہید عمران عباس کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شہید کی نمازیں جنازہ کل بعد نمازیں ظہرین امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی۔ بہادر قوم کے ڈریں ہوئے لوگوں سے شرکت کی درخواست ہے.

.........

/169