اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الاہرام نے لکھا ہے کہ آل سعود نے ایک سازش تیار کی ہے جس کے تحت وہ مصر میں اندرونی فتنہ انگیزی کرکے عوام کو عوام سے لڑادیں اور فوج کے لئے بھی عوام کے قتل عام پر اکسادیں۔مصری روزنامے الاہرام نے ایک اعلی مصری سیکورٹی اہلکار ـ جس نے سیکورٹی مسائل کی وجہ سے نام نہ بتانے کی شرط پر اس روزنامے کے ساتھ بات چیت کی ہے ـ کے حوالے سے لکھا ہے کہ آل سعود کی نئی سازش کے تحت 25 جنوری کو انقلاب مصر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مصر میں اندرونی فتنہ انگیزی کا منصوبہ ہے اور سعودی ایجنٹ ایک طرف سے لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف سے فوج کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کے لئے ماحول بنا رہے ہیں۔اس سیکورٹی اہلکار نے الاہرام کو بتایا کہ مصر میں ال سعود نے ایک خطرناک سازش تیار کی ہے جس میں ابتدائی طور پر ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے اور اس کے بعد کثیرالقومی مغربی افواج کی مداخلت کے لئے فضا تیار کرنا ہے اور یوں مصر کو بہر قیمت بین الاقوامی نگرانی کے تحت لانا ہے۔اہلکار نے کہا: سعودیوں نے ان نوجوانوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو انتخابات میں ناکام ہوگئے ہیں اور شدید مایوسی کی حالت میں ہیں اور ان ہی توسط سے اندرونی فتنے کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا: سعودیوں کا منصوبہ ابتداء سے ہی یہی ہے کہ انقلاب سے جمہوریت تک کے سیاسی عمل کو منحرف کیا جائے۔مصری اہلکار نے کہا: مصر کی سیکورٹی ایجنسیوں نے قبل از وقت سراغ لگایا اور اب پوری قوت کے ساتھ انقلاب کی پہلی سالگرہ منانے کے انتظامات ہورہے ہیں۔
........
/169
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
آل سعود کے خلاف عوامی تحریک؛ تازہ ترین واقعات؛ منطقۃالشرقیہ میں مظاہرے