ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شامی حکومت کے مخالفین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے امن کا راستہ اختیار کریں اور لیبیائی ماڈل کی تلاش کا سلسلہ بند کردیں۔
لاوروف نے کہا کہ ان ممالک کی حامیت ہر گز نہیں کی جاسکتی جو لیبیا جیسی حالت شام میں پیدا کرنا چاہتے ہیں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک نے لیبیائی عوام کے دفاع کے بہانے سکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1973 میں تحریف کی اور لیبیا کی ایک جماعت کی حمایت کرکے ہزاروں افراد کا قتل عام کیا لاوروف نے کہا کہ ہم شام میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں ہم نے شامی حکومت سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا اسشتعمال نہ کرے اور مظاہرین بھی مغربی ممالک کے اشاروں پر نہ چلیں اور تشدد کا راستہ ترک کردیں۔
روسی وزیر خآرجہ کے مطابق شام میں بعض عرب ممالک دہشت گردوں کی حمایت کرک ےشام میں عدم استحکام پیاد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔........
/169