26 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے ریمارکس دئے ہیں کہ بینظیربھٹو جیسی قدآور شخصیت کا قتل ہوئے چار سال گزر گئے، اس قتل کا کیا ہوا؟

ابنا: میمواسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران آج دن کی مناسبت سے چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے قتل کی ذمہ داری متعین نہ ہونے سے متعلق بھی ریمارکس دئے۔

میموکیس میں عدالتی اختیار سماعت کا ذکر آنے پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت علی خان قتل ہوئے، اس کا کیا ہوا ،اٹارنی جنرل صاحب بینظیر قتل کیس میں چودھری اسلم یہاں پٹیشن لایا جو زیر سماعت ہے، عدالت نے تو مقدمات سننا ہیں، اس کے پاس مقدمات آتے ہیں۔  ........

/169