ابنا: بحرین میں 14 فروری اتحاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ بحرین کے بحران کا واحد حل یہ ہے کہ آل خلیفہ حکومت اقتدار سے الگ ہوجائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کی طرف سے عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے بحرینی عوام بحرین کی امریکہ نواز فوجی ڈکٹیٹر حکومت سے مصالحت نہیں کریں گے۔ 14 فروری اتحاد کا کہنا ہے کہ بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ برطانوی اور امریکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عوامی حقوق کو پامال کررہا ہے بحرین میں آل خلیفہ کی موجودگی میں اصلاحات ممکن نہیں ، بحرین کے بحران کا واحد حل یہ ہے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت اقتدار سے الگ ہوجائے۔ ........
/169