ابنا: برطانيہ کے دار الحکومت لندن ميں ميٹرو ٹرينوں کے ڈرائيوروں کي ہڑتال سے عمومي نقل و حمل کا سسٹم درہم برہم ہوکر رہ گياـ بعض لائنوں پر ٹرينوں کي آمد و رفت بالکل ختم ہو گئي ہے اور بعض لائنوں پر بہت محدود پيمانے پر ٹرينيں چل رہي ہيں ـ
لندن ميٹرو ٹرينوں کے ڈرائيوروں کي يونين نے کئي ہفتہ قبل پير چھبيس جنوري کے دن جو باکسنگ ڈے کے نام سے مشہور ہے ہڑتال کرنے کا اعلان کر ديا تھاـ برطانيہ کے عوام کي اکثريت کرسمس کے ايک دن بعد سال نو کي خريداري ميں مصروف ہو جاتي ہے اور سڑکوں اور بازاروں ميں بھيڑ بھاڑ ميں اضافہ ہو جاتا ہےـ لندن ميں شہريوں کي آمد و رفت کے لئے ميٹرو ٹرينوں کا استعمال سب سے زيادہ کيا جاتا ہے اور روزانہ تيس لاکھ سے زائد لوگ ميٹرو کے ذريعے ايک جگہ سے دوسري جگہ جاتے ہيں ـ يہي وجہ ہے کہ ہڑتال سے بڑي تعداد ميں مسافرين کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہےـ
دوسري جانب اٹلي ميں حکومت کي سختگير اقتصادي پاليسيوں کے خلاف مظاہرين نے پارليمنٹ کي عمارت کے سامنے دھرنا دياـ اٹلي کي ليبر يونين کي سکريٹري سوزانا کاموسو نے خبردار کيا ہے کہ حکومت يونينوں سے مذاکرات کرے اور اگر اس نے اعتراضات پر توجہ نہ دي تو اس کي سرنگوني يقيني ہےـ
فرانس ميں ہوائي اڈوں کے ملازمين نے اعلان کيا ہے کہ دس دن کي ہڑتال کے بعد وہ پير کے روز آئندہ لائحہ عمل طے کرنے پر غور کريں گےـ ليبر کنفيڈريشن کے رکن ڈينيل ہينرين نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دي گئي تو ہڑتال جاري رہے گي ـ
فرانس ميں ہوائي اڈوں کے ملازمين کے خلاف پوليس فورس کے استعمال کو غير قانوني قرار ديا گيا ہےـ ہڑتالي ملازمين اور اعلي عہديداروں کے درميان مذاکرات ناکام ہو چکے ہيں اور تنخواہ ميں اضافے کے لئے ملازمين کے مطالبے پر اتفاق رائے نہيں ہو سکا ہےـ ہڑتال سے پيدا ہونے والے بحران کو قابو ميں کرنے ميں ناکام ہو جانے کے بعد فرانس حکومت پر شديد نکتہ چيني کي جا رہي ہے کيونکہ سال نو کے موقعے پر مسافروں کي تعداد ہميشہ ہي بہت زيادہ رہتي ہےـ
پرتگال ميں بھي ٹرين کے ڈرائيوروں اور انجينيئروں نے ملک کي اقتصادي پاليسيوں کے خلاف ہڑتال شروع کر دي ہےـ پرتگال ان يورپي ملکوں ميں شامل ہے جو شديد مالياتي بحران ميں ڈوب رہے ہيں ـ يہ ملک اٹھہتر ارب يورو کا مقروض ہےـ
بلجيم ميں بھي عمومي ٹرانسپورٹ کے ملازمين نے ہڑتال کردي ہےـ يورپي ملکوں ميں جاري ہڑتالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ سن دو ہزار بارہ کے آغاز کے موقعے پر يورپ شديد مالياتي بحران سے دوچار ہےـ
يورپي ملکوں ميں مالياتي بحران کي وجہ سے شديد مايوسي کا ماحول ہے اور اسپين، يونان اور پرتگال جيسے ملکوں کے شہريوں نے مہاجرت شروع کر دي ہےـ جرمني کے فيڈرل تحقيقاتي ادارے نے اپني رپورٹ ميں بتايا ہے کہ اسپين اور يونان سے کام کي تلاش ميں لوگ جرمني آرہے ہيںـ يورو زون ميں قرضے کي لا ينحل مشکل کي وجہ سے جرمني جانے والے تارکين وطن کي تعداد بہت بڑھ چکي ہےـ اس سال ڈھائي ہزار يوناني شہري آسٹريليا گئے جبکہ مزيد چاليس ہزار افراد مہاجرت کے لئے تيار ہيں ـ
ماہرين کا کہنا ہے کہ يورپي يونين کے حکام مالياتي بحران سے نمٹنے کے نئے نئے طريقے پيش کر رہے ہيں ليکن يورپي يونين کے ملکوں خاص طور پر اٹلي، اسپين، حتي جرمني اور فرانس ميں بھي حالات مايوس کن ہيں ـ ماہرين کا کہنا ہے کہ مالياتي بحران اسي طرح بڑھتا رہا تو يورو زون ديواليہ ہو جائے گاــ
........
/169