25 دسمبر 2011 - 20:30

عراق ميں نائب صدر طارق الہاشمي کے دہشتگردانہ حملوں ميں ملوث ہونے کے معاملے ميں امريکا کي مداخلت جاري ہے -

ابنا: عراق ميں نائب صدر طارق الہاشمي کے دہشتگردانہ حملوں ميں ملوث ہونے کے معاملے ميں امريکا کي مداخلت جاري ہے -  يہ ايسي حالت ميں ہے کہ عراقي عوام اور تمامي سياسي قوتيں طارق الہاشمي پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کررہي ہيں جبکہ مقتدي صدر نے مطالبہ کيا ہے کہ طارق الہاشمي پر پارليمنٹ اور عراقي عوام کي نظروں کے سامنے مقدمہ چلايا جائے -

ايسي حالت ميں کہ عراق کے عوام سمجھتے ہيں کہ نائب صدر طارق الہاشمي کے دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوث ہونے کے الزام ميں گرفتاري کا وارنٹ جاري ہونے کا معاملہ امريکا اور بعض عرب حکومتوں کي مداخلت سے سياسي رنگ اختيار کررہا ہے،

امريکہ کے نائب صدر جو بائيڈن نے اس سلسلے ميں عراق کے وزير اعظم اور کردستان کي مقامي انتظاميہ کے سربراہ سے ملاقات کي ہے - رپورٹ کے مطابق جو بائيڈن نے عراقي وزير اعظم نوري المالکي سے مسعود بارزاني سے ملاقات ميں طارق الہاشمي کے معاملے پر تبادلہ خيال کياجبکہ عراق کے عوام اور سياسي جماعتيں امريکہ کو ہي ملک کے سياسي بحران کا ذمہ دار قرار ديتي ہيں ـ

عراق ميں يہ خبريں بھي ہيں کہ ملک کي عدليہ نے صدر جلال طالباني کي سفارش پر ايک تحقيقاتي کميٹي تشکيل دينے کا فيصلہ کيا ہے جو نائب صدر طارق الہاشمي پر لگنے والے سنگين الزامات کي جانچ کرے گي ـ العراقيہ اتحاد نے جو طارق ہاشمي کا حامي ہے عدليہ کے فيصلے کو سياسي رنگ دينے کي کوشش کر رہي ہےـ

دوسري جانب صدر دھڑے نے کہا ہے کہ طارق ہاشمي پر مقدمہ چلايا جانا چاہئے اور انہيں پارليمنٹ اور عوام کے سامنے جوابدہي کے لئے مجبور کرنا چاہئےـ صدر دھڑے کے رہنما مقتدي صدر نے پير کے روز مطالبہ کيا کہ العراقيہ پارٹي کے رہنما اور نائب صدر طارق الہاشمي پر مقدمہ چلائے جائے ـ مقتدي صدر نے کہا کہ ہاشمي کے خلاف قانوني کارروائي ملک کے عوام اور پارليمنٹ کي زير نگراني انجام دي جاني چاہئےـ

پارليمنٹ کے سامنے ہونے والے دھماکے ميں طارق ہاشمي کے ملوث ہونے پر مبني ان کے محافظوں کے اعترافات کے بعد عراق کي عدالت عاليہ نے طارق ہاشمي کي گرفتاري کا وارنٹ جاري کر ديا ہےـ اس حملے ميں وزير اعظم نوري مالکي کو نشانہ بنانے کي کوشش کي گئي تھي ـ طارق الہاشمي عراق کے علاقے کردستان فرار ہو گئے ہيں -

انہوں نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف عدالتي کارروائي کردستان کے علاقے ميں ہوني چاہئےـ

........

/169