ابنا: پاکستان اور ہندوستان کےدرمیان جوہری شعبوں میں اعتماد سازی کے سلسلے میں دو روزہ پاک و ہند مذاکرات کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ہے۔یہ مذاکرات ماہرین کی سطح پر ہورہے ہیں ۔
پاکستان اور ہند میں روایتی اور جوہری شعبوں میں اعتماد سازی کے آخری مذاکرات اکتوبر 2007ء میں ہوئے تھے، ماہرین سطح کے جوہری مذاکرات میں ہندوستانی وفد کی قیادت ڈجی جی ، خارجہ امور ڈی بالا ورما کررہے ہیں، روایتی شعبہ کے اعتمادسازی مذاکرات میں بھارتی ٹیم کی قیادت جائنٹ سیکریٹری یشونت سنہا کررہے ہیں، ہندوستان سے مذاکرات کرنے والی پاکستانی ٹیم کی دونوں شعبوں میں قیادت پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری منورسعیدبھٹی کررہے ہیں۔
........
/169