ابنا: ایک امریکی اخبار نے پاکستان اور امریکا کے عہدیداروں کے نام بتائے بغیر ان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کمی سے پاکستان میں موجود انتہاپسندوں کے خلاف کارروائیوں میں پیچیدگیاں بڑھ جائیں گی ، جبکہ افغانستان کو سپلائی بھی متاثر ہوگی ، سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق انہوں نے نائن الیو ن کے بعد کے وقت کا باب بند کردیا ہے ، پاکستان نے انہیں واضح طور پر بتادیا ہے کہ وہ سارے تعلقات کا نئے سرے سے جائزہ لے رہا ہے۔ پاک امریکا تعلقات گذشتہ ماہ مہمند ایجنسی پر نیٹو حملے کے بعد سے خراب ترین سطح پر آچکے ہیں ، اس معاملے پر پاکستان امریکا اور نیٹو کی تحقیقاتی رپورٹس کو بھی پاکستان مسترد کردچکا ہے جس میں غلطی کامرتکب دونوں اطراف کو ٹہرایا گیا تھا۔ .......
/169