25 دسمبر 2011 - 20:30

لاہور… ریلوے نے برانچ لائنوں کی بند کی جانے والی تمام ٹرینیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

ابنا: جی ایم ریلوے سعید اختر کے مطابق 27 دسمبر سے برانچ لائنوں کی ٹرینیں بحال کردی جائیں گی۔ اس حوالے سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی گئی ۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی کمی کے باعث آئندہ کوئی برانچ لائن کی ٹرین بند نہیں کی جائے گی کیونکہ ڈیزل کی کمی پر افسران کو اوپن مارکیٹ سے ڈیزل خریدنے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر غفار قریشی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی اراضی پر قبضے کرانے اور انہیں واگذار نہ کرنے کی ذمہ دار صرف ریلوے انتظامیہ ہے، فوج سمیت درجنوں وفاقی و صوبائی اداروں نے ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضے کررکھے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ ریلوے اراضی کو باقاعدہ طور پر لیز کردیں یا انہیں وزگذار کرادیں۔  ........

/169