23 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین کے ممتاز عالم دین نے عالمی برادری اور حقوق انسانی کی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ بحرینی عوام پرآل خلیفہ کے سنگین مظالم اور جرائم پر خاموش تماشائی نہ رہیں بلکہ آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کےسنگين جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔

ابنا: بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے عالمی برادری اور حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ بحرینی عوام پرآل خلیفہ کے سنگین مظالم اور جرائم پر خاموش تماشائی نہ رہیں بلکہ آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف آواز بلند کریں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرینی خاتون زینب الخواجہ کو کس طرح زمین پر گھسیٹا اور کس طرح اسے ہولناک شکنجے دیئے ۔

انھوں نے کہا کہ  بحرینی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت سے بحرینی عوا م کے پرامن مظاہروں کو کچل رہی ہے جبکہ بحرینی عوام بحرین کے استقلال ،آزادی اور جمہوریت کے لئے جد وجہد کررہے ہیں، شیخ عیسی قاسم نے عالمی سامراجی طاقتوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت  کی دعویدار عالمی طاقتیں اور حقوق انسانی کی عالمی تنظیمیں متضاد اور دوگانہ پالیسی پر قائم ہیں اور انھوں نے اب تک بحرین کے مظلوم عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ شمشیر پر خون کی فتح حتمی ہے اور آل سعود و آل خلیفہ کی نابودی بھی یقینی ہے ۔....

/169