ابنا: وزیر اعظم نے کہا کہ افواہوں کا موسم مارچ میں ختم ہو جائے گا، ہم کچھ بھی چھپ کر نہیں کریں گے، جو کچھ کریں گے عوام کے سامنے ہوگا۔ گیس کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ جب ہوتی ہے جب گیس موجود ہو، گیس کے مسئلے پر عوام کو تکلیف دینا نہیں چاہتے، نہیں چاہتے کہ عوام ہمارے خلاف نعرے لگائیں،پوری کوشش کرینگے کہ عوام کو گیس ملے۔
سیکریٹری دفاع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بغیر سنے کسی کو تبدیل نہیں کریں گے، نیٹو سپلائی بند اور شمسی ائیربیس خالی کروانے کا فیصلہ متفقہ تھا، چار سال سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جاب میں انہوں نے نیک خواہشاست کا اظہار کیا۔ .......
/169