ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے جمعرات کو نئي دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقے کے اہم ترین مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور ہندوستان دو بڑے اور طاقتور ملکوں کی حیثیت سے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں اہم کردار کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیر ا عظم ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے مثبت نظر کے حامل ہیں۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی اور من موہن سنگھ نے علاقائي ملکوں کے مابین تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے بیرونی مداخلت کی مذمت کی اور امن و استحکام کی برقراری کو پائدار ترقی کے لئے ضروری قراردیا....... /169