ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد آرمینیا کے دارالحکومت ایروان پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی صدر کا آرمینیا کے صدر سرژ سرکیسیان نے صدارتی محل میں شاندار استقبال کیا اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور سکیورٹی دستوں نے صدر احمدی نژاد کو سلامی پیش کی۔
صدر اس دورے کے دوران آرمینیا کے صدر سے دو طرفہ روابط کو فروغ دینے اور علاقائي و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے صدر احمدی نژاد آج صبح ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایروان پہنچے جہاں وہ آرمینیا کے صدر اور دیگر حکام سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔........
/169