21 دسمبر 2011 - 20:30

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ ایران آئي اے ای اے کے حکام اور معائنہ کاروں کو ایران بلانے کے لئے تیار ہے۔

ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ تہران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہرطرح کی تشویشوں کو دور کرنے کے لئے تیار ہے۔

سلطانیہ نے کہا کہ تہران نے آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں کے دورۂ ایران کے بارے میں آئي اے ای اے کے ساتھ ابتدائي مذاکرات شروع کر دئے ہیں اور جب بھی آئي اے ای اے کی انسپکٹر ٹیمیں آمادہ ہوں ایران کا دورہ کرسکتی ہیں اور نزدیک سے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں سے آشنائي حاصل کرسکتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے بےبنیاد الزامات کے باوجود ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔ ........

/169