ابنا: پنجاب یونیورسٹی میں حسین ڈے کے دوران شرپسند عناصر نے طلباء پرحملہ کردیا جس سے نہ صرف حسین ڈے کی تقریب مختل ہوئي بلکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر عارف قنبری سمیت بہت سے طلباء بھی زخمی ہوگئے۔
علامہ محمد امین شہید نے حکومت پنجاب سے کہا کہ ایسے مذموم واقعات کا راستہ روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
علامہ شہیدی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر یونیورسٹی کا پرامن تعلیمی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو غنڈہ گردی اور دہشت گردوں سے پاک کیا جائے اور ان کی سرپرستی کرنےوالوں کا محاسبہ کیا جائے۔ انہوں نے اس واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ خاموش رہنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کا بھی محاسبہ کیا جائے۔........ /169