20 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین کی انسانی حقوقی انجمن کے سربراہ نے آل خلیفہ کے بڑھتے ہوئے تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ حکومت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی انسانی حقوقی انجمن کے سربراہ یوسف ربیع نے کہا: عوام پر آل خلیفہ کے پر تشدد حملوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اگر بحرین میں ابلاغ و تشہیر کی آزادی ہوتی اور اگر سیاسی آزادیاں ہوتیں تو لوگوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات عمل میں نہ لائے جاسکتے۔ انھوں نے خلیفی حکام پر مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: بحرین اور خطے کی سطح پر بھی اوربین الاقوامی سطح پر آل خلیفہ کی سیاسی مکاری کی حقیقت کھل کر سامنے آرہی ہے چنانچہ اس خاندان پر بین الاقوامی اداروں میں جوابدہ ہونا چاہئے۔

...........

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین