اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 14 فروری کے اتحاد نوجوانان نے عالم مجاهد شیخ عبدالامیر الجمری کی وفات کی برسی کے سلسلے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ شرع مقدس اور عقل انسانی کا تقاضا ہے کہ انسان قوم کے شرف و سیادت پر یلغار کرنے والے دشمن کی جارحیت و تجاوز کے مد مقابل قیام کرے اور ہر ممکن وسائل سے استفادہ کرکے اپنا دفاع کرے۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے: بحرین کی غیور اور ہوشیار و بیدار قوم علامہ مجاہد شیخ عبدالامیر الجمری اور شہدائے کرامت کے مشن کو جاری رکھے گی اور ان ہی کی راہ پر گامزن رہے گی؛ نیز وحشیانہ جرائم اور عوام کے قتل عام کے سامنے خاموش تماشائی بن کر نہیں رہے گی۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے: بحرین کے انقلابی عوام کا ہر فرد طاغی اور ظالم خلیفی حکومت کے سامنے اپنے مقدس دفاع کے فریضے پر بہر قیمت عمل کرے گا اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
.......
/169
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین