19 دسمبر 2011 - 20:30

امام زين العابدين (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے صوبہ مہاراشٹر كے شہر بمبئی كے علاقے باندرہ میں عوام الناس كے لیے مفت علاج معالجے كی سہوليات فراہم كی جائیں گی ۔

ابنا: یہ سہولت «ابو محمد »(Abu Mohammad Foundation) كے زير اہتمام كنير فاطمہ ہسپتال میں فراہم كی گئی ہے ۔

اس پروگرام كے تحت اسپيشلسٹ مسلمان ڈاكٹر بچوں ، بڑوں اور خواتين كے مختلف امراض كا بالكل مفت علاج كریں گے ۔

قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام میں فرسٹ ایڈ بہم پہنچانے سے متعلق ايك تربيتی وركشاپ كا بھی اہتمام كيا گيا ہے ۔  .......

/169