19 دسمبر 2011 - 20:30

بحرين کے آزاد تحقيقاتي کميشن کي تازہ رپورٹ ميں انکشاف کيا گيا ہے کہ پانچ بحريني قيدي، جيلوں ميں ايذا رساني کا نشانہ بن کر شہيد ہو گئےـ

ابنا: تحقيقاتي کميشن نے تازہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ تين قيدي تو پوليس کي کسٹڈي ميں شہيد ہو گئے جن کے بارے ميں مکمل تحقيقات کي ضرورت ہےـ

رپورٹ کے مطابق ان پانچوں قيديوں کو حکومت مخالف مظاہرے ميں شرکت کرنے کي وجہ سے گرفتار کيا گيا تھاـ

ياد رہے کہ تيئيس نومبر کوبحرين کے تحقيقاتي کميشن نے اپني ايک رپورٹ ميں کہا تھا کہ حکومت انقلابي مظاہرين کي سرکوبي ميں حد سے زيادہ تشدد سے کام لے رہي ہے اور گرفتار ہونے والوں سے جبرا اقباليہ بيان ليا جاتا ہے تا کہ ملک ميں جاري انقلابي تحريک کو کچلا جا سکے-.....

/169