19 دسمبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے نیویارک میں افغانستان سے متعلق سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکی جاسوس طیارے کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو امریکی جہازکی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد خزاعی نے نیویارک میں افغانستان سے متعلق سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکی جاسوس طیارے کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پرشدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو امریکی جہازکی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکا بلکہ وہ دیگر علاقائی ممالک کے امن کے لئے بھی خطرہ ہے امریکہ کی موجودگی سے علاقہ کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے دیگر ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاسوسی کررہا ہے خزاعی نےایران حال ہی میں پکڑے گئے امریکی جاسوس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ واضح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ..............

/169