19 دسمبر 2011 - 20:30

نیویارک ... افغانستان کی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلئے عالمی برادری سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ابنا: غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جواد لودن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کیا جس کے دوران انھوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے قتل وغارت گری اورحملوں کے باوجودافغان حکومت مفاہمت کی کوششیں کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان یا اس سے باہرکسی بھی ملک میں طالبان کا دفتر کھلنے سے امن مذاکرات کو فائدہ ہوگا۔تاہم مذاکرات کے باوجود محتاط اور چوکنا رہنا پڑیگا۔افغان نائب وزیرخارجہ کایہ بھی کہناتھا کہ پاکستان اوردیگرپڑوسی ملکوں کے تعاون سے مخالف مسلح گروپوں پرقابوپایاجاسکتاہے۔  ..............

/169