18 دسمبر 2011 - 20:30

حماس نے صہیونی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے لئے روزگار اور رہائش کا انتظام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے دوسرے مرحلے میں رہا ہونے والے قیدیوں کی استقبالیہ تقریب میں کہا کہ حماس رہا ہو کر آنے والے فلسطینیوں کے لئے رہائش اور روزگار کا انتظام کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائي حماس کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے اور حماس اس پر فخر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ حماس اور صہیونی ریاست کے درمیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں پانچ سو پچاس فلسطینی قیدی رہا کئے گئے ہیں۔ صہیونی فوجی گلعاد شالیت کے عوض صہیونی ریاست کو ایک ہزار ستائیس فلسطینی قیدیوں کورہا کرنا پڑا ہے۔ادھر حماس نے اعلان کیا ہے کہ حماس دیگر فلسطینی قیدیوں کی رہائي کی بھی کوشش کرتی رہے گي۔ فلسطینی پریس سنٹر کے مطابق حماس کے ایک رہنما ابوعبیدہ نے کہا کہ اس تحریک نے صہیونی ریاست کی لجاجت اور ڈھٹائی کے باوجود بیس فیصد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور دیگر قیدیوں کو بھی رہا کرانے کی کوشش جاری رکھے گي۔..............

/169