18 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے اغوا ہونے والے مزید دو نوجوان طالبان کی قید سے فرار ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے اغوا ہونے والے مزید دو نوجوان طالبان کی قید سے فرار ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

لڑکوں کے بقل انھیں جہاد کا درس دیا جاتا تھا، لڑکوں کی داڑھیاں اور بال بڑھے ہوئے تھے اعتبار جان اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ چاند گرہن کے وقت طالبان کی قید سے فرار ہو کر اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاک افغان سرحد کے قریب واقع باجوڑ ایجنسی کے دو درجن سے زیادہ نوجوانوں کو عید الفطر کے دن مشتبہ طالبان نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ سرحد کے قریب پکنک منا رہے تھے۔ اس کے بعد پاکستان حکومت نے افغان حکومت سے نوجوانوں کی بازیابی کے لیے کہا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

اعتبار جان نے بتایا کہ طالبان نے مغوی نوجوانوں کو دو دو تین تین کے گروہوں میں علیحدہ علیحدہ رکھا ہے، اور سارا دن انھیں کمروں میں بند رکھا جاتا ہے۔ صرف شام کے وقت تھوڑی دیر کے لیے باہر نکالتے ہیں۔ طالبان نے نوجوانوں کی بازیابی کے لیے اپنے ساتھیوں کی رہائی اور مقامی لوگوں کو پولیس یا فوج سے مستعفی ہونے کے مطالبے کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے امریکہ کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم ہیں اور وہ امریکی اسلام کو فروغ دے رہے ہیں اور اصلی اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔....... /169