18 دسمبر 2011 - 20:30

امریکہ اورطالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات اہم موڑ پرپہنچ گئے ہیں۔

ابنا: امریکہ اورطالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات اہم موڑ پرپہنچ گئے ہیں ۔ ایک رپورٹ میں سینئر امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات اہم موڑپرپہنچ گئے ہیں۔

امریکی حکام نے اپنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ یہ مذاکرات دس ماہ سے جاری ہیں تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ افغان ڈپلومیسی حالیہ ہفتوں میں نازک مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔طالبان لیڈرملاعمر کے نمائندوں سے زیادہ تربات چیت قطر کے دارالحکومت  دوحہ اور جرمنی میں ہوئی ۔

امریکی حکام کے مطابق مذاکرات اگلے مرحلے میں داخل ہونے والے ہیں جب باہمی اعتمادکی بحالی کے اقدامات پربات ہوگی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اعتماد کی بحالی کیلئے گوانتانامو بے کے قیدیوں کوافغانستان منتقل کرنے پرغورکررہاہے۔
 .......

/169