18 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کی وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری علاج کے لئے بیرون ملک گئے تو مخالفین نے جھوٹے پروپیگنڈوں کا بازار گرم کردیا صدر کی کلرات وطن واپسی کے بعد مخالفین کے جھوٹے پرپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کی وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری علاج کے لئے بیرون ملک گئے تو مخالفین نے جھوٹے پروپیگنڈوں کا بازار گرم کردیا صدر کی کلرات وطن واپسی کے بعد مخالفین کے جھوٹے پرپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صدر کی واپسی سے مخالفین کے عزائم دم توڑ گئے، انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ صدر کی قیادت میں حکومت ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ میمومعاملے پرسپریم کورٹ میں جواب داخل کرانے کے لیے صدر اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کریں گے،اورجو بہترہوگا اس سے سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
...............

/169