17 دسمبر 2011 - 20:30

اٹھاون سالہ عبدعلی الموالی کل شام کو خلیفیوں کی طرف سے زہریلی گیس کے استعمال کی وجہ سے دم گھٹ کر جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی حمایت یافتہ خلیفی فورسز نے کل ایک اور بحرینی کو شہید کردیا ہے اور یوں بحرین کے انقلاب کرامت کے شہیدوں کی تعداد اٹھاون ہوگئی ہے۔گذشتہ جمعرات کو آل خلیفہ کے گماشتوں نے المقشع کے علاقے میں پرامن عوام کو خوفزدہ کرنے کی غرض سے ان کے گھروں پر زہریلی گیس کے بے شمار گولے پھینکے جن کی وجہ سے کئی افراد کو سانس کی تکلیف ہوئی اور عبدعلی الموالی کا دم گھٹ گیا اور انہیں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور کل شام کو شہید ہوگئے اور قافلہ شہداء کے مسافروں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

/110