ابنا: ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ استکباری اقتصادی نظام تباہی کے دہانے پر ہے ، امریکہ سے شروع ہونے والی وال سٹریٹ تحریک کا دائرہ دنیا کے اسہ ممالک کے بارہ سو شہروں تک پھیل چکا ہے اور اس تحریک نے استکباری اقتصادی نظام کی بیادیں کھوکھلی کر دی ہیں اب اسے گرانے کے لیے محض ہوا کا ایک جھونکا ہی کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وال سٹریٹ تحریک کی بنیاد یہ ہے کہ عوام استکباری نظام کی اصلیت کو پہچان چکے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نے کہا کہ جب تک خدا کی زمین پر عادلانہ نظام قائم نہیں ہو گا ، دنیا امن و امان کو ترستی رہے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ قرّن پاک اور آئمہ اہلبیت کے نورانی پیغام کو عام کیا جائے ، یہی نورانی پیغام انسانی فطرت سے ہم آہنگ ہے اور عصر حاضر میں پوری انسانیت اسی الٰہی نظام سے استفادہ کر کے مشکلات اور پرشانیوں سے نجات حاصل کر سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیروان اہلبیت کی ذمہ داری ہے کہ اس الٰہی نظام کی ترویج کے لیے متلاشیان حق کی راہنمائی کریں ، بالخصوص پاکستان کے غیرتمند عوام دہشت گرد اور کالعد تنظیموں کے ایجنڈے سے نالان ہیں اور ان کی موثر انداز میں راہنمائی کرنے کی ضرورت ہے ۔..............
/169