15 دسمبر 2011 - 20:30

بغداد کے التحریر اسکوائر پر دسیوں ہزار افراد نےآج احتجاجی مظاہرہ کرکے دہشتگرد گروہ ایم کے او کو عراق سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ایم کے او دہشتگرد گروہ کو عراق سے نکال باہر کرے اور عالمی دباؤ میں نہ آئے۔

 مظاہرین نے کہا ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کو نکال باہر کرنے کے سلسلے میں یورپی یونین کی مداخلت کو مسترد کردے اور اشرف چھاونی کی زمین اس کے مالیکن کو لوٹادے۔ قابل ذکر ہے عراق وزیراعظم سمیت دیگر حکام نے بھی اس مہینے کے آخر تک ایم کے او دہشتگرد گروہ کو عراق سے نکالنے پر تاکید کی ہے۔ عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام نے انقلاب مخالف اس دہشتگرد گروہ کو عراق میں جگہ دی تھی۔

امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کے بلند بانگ دعوے کرنے کےباوجود ایم کے اور دہشتگرد گروہ کی حمایت کرتےہیں۔ .....

/169