15 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن میں سات افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ابنا: کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ، دواد گوٹھ اور گلشن مزدور میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیئے گئے ملزمان کے قبضے سے سات ٹی ٹی پستول، تین چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد بلدیہ کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے اور متعدد مقدمات میں ملوث تھے، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے بلدیہ ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا۔ 
.............

/169