ابنا: ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر ترک عہدیدار رنگین سولاک اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی پارلیمنٹ کے مجوزہ اقدام کے ردعمل میں پیرس میں ترکی کے سفیر تحسین بارج اوگلو کو مشاورت کی غرض سے غیرمعینہ مدت کیلئے واپس بلایا جاسکتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو قبل ازیں پارلیمنٹ سے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ فرانسیسی پارلیمنٹ کے مجوزہ اقدام سے فرانس اورترکی کے باہمی تعلقات کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ فرانس کا مطالبہ ہے کہ ترکی پہلی جنگ عظیم کے دوران سلطنت عثمانیہ پر روس کے حملے کے دوران بغاوت کرنے والے آرمینیائی باشندوں کے قتل عام سے انکار کو جرم قرار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ........
/169