ابنا: مزدور یونین کا احتجاج جاری گزشتہ روز پاکستان ریلوے کا پی ایس او کو چیک باوٴنس ہوجانے کے باوجود آج پی ایس او نے ریلوے کو دس لاکھ لیٹر ڈیل فراہم کر دیاتاہم آج پاکستان ریلوے نے ایک انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے تمام برانچ لائن ٹرینیں بند کردی ہیں۔
دوسری جانب ریلوے مزدور لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں۔
انہوں نے تما م رکاوٹیں توڑ کر ریلوے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کی بحالی اور 11 ارب کے امدادی پیکیج کی وصولی تک احتجاج جاری رہے گا۔ ............
/169