15 دسمبر 2011 - 20:30

روس کے خلائی ادارے ” روس کسموس“ نے اپنے تمام ملازمین کے غیر ملکی سفر پر پابندی عائد کردی۔

ابنا: روس کسموس کے نئے سربراہ ولادیمیر پروکین نے خلائی ادارے اور اس کے ذیلی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین پر غیر ملکی سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین صرف علاج کی غرض سے بیرون ملک جاسکیں گے تاہم انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہیں بیرون ملک علاج کی اشد ضرورت ہے جو روس میں ممکن نہیں۔

نئے اعلان کے بعد خلائی ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین اپنے پاسپورٹ کمپنی حکام کے پاس رکھیں گے اور صرف تمام ضروری شرائط پوری کرنے کے بعد انہیں واپس کئے جاسکتے ہیں۔  ...........

/169