15 دسمبر 2011 - 15:11

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شام میں حزب اختلاف کے گروپس لوگوں کو اشتعال دلا کر بین الاقوامی مدد حاصل کرنے کے لیے 'انسانی بحران‘ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں.

ابنا: انہوں نے مغرب پر الزام عائد کیا ہے کہ شام کے معاملے میں مغرب کا موقف غیر اخلاقی ہے جبکہ اسے سکیورٹی فورسز کے ساتھ حزبِ اختلاف کی بھی مذمت کرنی چاہئے۔ ۔ ان کا یہ بیان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ نوی پلے کے اْس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا تھا کہ شام کا معاملہ جرائم کی عالمی عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے۔ لاروف نے چین اور روس کے تیار کردہ عبوری مسودہ کا دفاع کیا جس میں شام میں جاری تنازع میں ملوث فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں
...........

/169