ابنا: بحرین کی پانچ سیاسی جماعتوں (الوفاق، وعد، التجمع الوحدوی ، التجمع القومی اور الاخاء ) نے ایک مشترکہ بیان میں بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کے ظلم و ستم اور شکنجوں اور قتل و غارت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ سڑکوں پر جاری رہےگا۔ بحرینی حکومت کی مخالف پانچ سیاسی جماعتوں نے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے سلسلے میں حکومت کے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کے ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور بحرین میں جمہوری حکومت کی تشکیل تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔....... /169