14 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ نے پاکستان کی ستر کروڑڈالر کی امداد روک دی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دینے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامی ہوئی تو اس کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

حناربانی کھر کا مزید کہنا ہے کہ امریکی امداد کی بحالی کے لئے دیگر ممالک سے بات کی جائے گی۔

اُن کا کہناتھا کہ پاکستان کی امداد روکنے کے معاملے پر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان نے کسی ملک پر انحصار نہیں کیا ہوا،پاکستان کی مدد کرنیوالے دیگر ممالک کے شکرگزار ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ امریکا سے ان دنوں تعلقات آن ہولڈ ہیں، پارلیمنٹ نے اجازت دی تو تعلقات آگے بڑھائیں گے.

 انہوں نے بتایا کہ سفراء کانفرنس کی سفارشات کو قومی سلامتی کمیٹی کو پیش کردیاہے،۔وزیر خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کو یہ بھی بتایا افغانستان میں اتحادی افواج سے متعلق2 معاہدے موجود ہیں، ایک معاہدہ نیٹو سپلائی روٹ کا اور دوسرا وزارت دفاع کا ہے، وزیر دفاع اپنے معاہدے پر قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دے رہے ہیں، دفاعی کمیٹی نے واضح کہاامریکا ، نیٹو،ایساف سے معاملات کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا،اِن فریقین کے ساتھ معاملات کا دوبارہ جائزہ لینا ہمارا فیصلہ ہے۔

.......

/169